ضدی ڈاکٹروں کے بعد درجہ چہارم کے ملازمین سڑکوں پر،مریض خوار

02:56 PM, 20 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے ضدی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہوئی تو اسپتالوں میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔پہلے ضدی اور ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب میں مریضوں پر قیامت برپا کی، اللہ اللہ کرکے ان کی ہڑتال ختم ہوئی تو فیصل آباد سول اسپتال کے 4 گریڈ کے ملازمین اپنی من مانیوں اور مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔


فیصل آباد میں ڈاکٹرز کے بعد درجہ چہارم کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث تمام کام چوپٹ ہوگیا، سول اسپتال کے ملازمین نے ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں کام بند کردیا، ملازمین کی جانب سے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی، ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں چار ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی ڈاکٹرز اور عملے کا حال مختلف نہیں، گوجرانوالہ کے بھی سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے نے ہڑتال کردی، ہڑتال کی وجہ گزشتہ روز پیر کو ڈاکٹر روبینہ پر تشدد کاواقعہ ہے، جہاں لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر غصے کا اظہار کیا گیا تھا، ڈاکٹر کی غفلت سے کم سن بچہ جاں بحق ہوا تھا۔

مزیدخبریں