جس پاکستانی کو گرفتار کیا ہے، وہ حملہ آور نہیں ہے، جرمن پولیس

جس پاکستانی کو گرفتار کیا ہے، وہ حملہ آور نہیں ہے، جرمن پولیس

برلن :جرمن پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ برلن حملے کے تناظر میں اس نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اخبار ڈی ویلٹ نے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ پولیس حکام نے ایک غلط شخص کو گرفتار کیا تھا اور اب تحقیقات نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے۔ ابھی تک مختلف جرمن ذرائع یہ خبر دے رہے تھے کہ کرسمس مارکیٹ پر ٹرک کے ذریعے حملہ کرنے والا ایک پاکستانی تارک وطن ہے۔ اخبار کے مطابق پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اصل حملہ آور ابھی تک مفرور ہے اور مسلح ہونے کی وجہ سے وہ مزید نقصان پہنچا سکتا ہے
اس علاقے میں برلن کا مشہور زمانہ وکٹری کالم موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق کئی روز سے یہ اشارہ مل رہا تھا کہ برلن کی کرسمس مارکٹس پر دہشت گردانہ حملوں کے امکانات خاصے زیادہ ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ٹرک جس وقت کرسمس مارکیٹ پر چڑھائی کرتا ہوا اس پورے علاقے کو روندنے کے لیے اس کی جانب بڑھ رہا تھا، اس وقت اس کی لائیٹیں نہیں جل رہی تھیں۔
کرسمس مارکیٹ پر چڑھائی کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ڈرائیور ٹرک سے اتر کر تیزی سے ٹیئرگارڈن کے علاقے کی طرف چل پڑا۔ ایک عینی شاہد اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا، اسی نے پولیس کو اس مشتبہ شخص کے بارے میں مطلع کیا۔