دبئی ایرپورٹ پر پرواز کرنے سے پہلے 8اہم باتیں جو آپکے لیے فائدہ مند ہیں

12:58 PM, 20 Dec, 2016

دبئی:2016کا اختتام ہو رہا ہے اور دبئی ائیرپورٹ پر اپنے اپنے ملکوں کو جانے والوں رش ہورہا ہے، جہان لوگ اپنے پیاروں کے پاس جانے کے لیے بیتاب ہیں اسطرح دنیا بھر سے لوگ نئے سال کی تقریبات دیکھنے کے لیے دبئی آئیں گئے۔
ایک مصروف ائرپورٹ کا مطلب ہے کہ آپ روانگی والے ڈیسک پر چار سے پانچ گھنٹے پہلے پہنچ جائیں تو بہتر ہو گا، اگر بہت خوش قسمت ہیں اور امیگریشن کاونٹر پر پہنچ30منٹ میں کلئیر ہو سکتے ہیں
اگر آپ اپنی بھاری بھرکم ٹرالی کو دھکے لگانے کی وجہ سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے ٹرالی کو پارک کرنے کی کوشش کریں پھر وقت گزرنے کے لیے ہاتھوں اور پیروں کا مساج بھی کروا سکتے ہیں جو ٹرمینل1اور3پر دستیاب ہیں۔
اگر آپ ان لائن ٹکٹ ڈون لوڈ کرنا چاہتے ہیں ےا اپنی اہم ای میلز کو چیک کرنے کے لیے پریشان ہیں تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں دبئی ائرپورٹ پر تیز ترین وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے،جہاں مخصوص جگہوں پر یہ سہولت بھی موجود ہے۔
اس بھی زیادہ اگر آپ بہت ہی سنجیدہ کام کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے دبئی ائرپورٹ پر ٹرمینل1پر ہوٹل میں میٹنگ روم بھی موجود ہیں بلکہ فوٹو کاپی،بائنڈینگ اور فیکس کی سہولت بھی د ستیاب ہے۔
جہاز کی اکانومی کلاس میں نیند لینا آسان مرحلہ نہیں ہوتا اس لیے آپکی خواہش ہے کہ پرواز سے پہلے خوب نیند لے لی جائے تو اسکے لیے ٹرمینل ایک اور تین پر کمرے دستیاب ہیں جن میں تمام سہلولیات بھی موجود ہیں۔
شاپنگ پرجانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپکے وزنی بیگ بھی ہمراہ نہ ہوں اسکے لیے ایک اور تین پر مناست کرائے پر آپکے سامان کا خیال بھی رکھا جائے گا
ٹرمینل ایک اور تین پر آپکو تازہ دم رکھنے کے لیے نہانے کا مکمل انتظام موجود ہیں
آپکی فلایٹ کو دورانیہ طویل ہے اور بچے آپکو مسلسل تنگ کر رہے ہیں انکے کھیلنے کا مکمل انتظام بھی موجود ہے اسکے علاوہ ٹی وی روم اور بچوں کی گیمز بھی دستیاب ہیں
مزید تازہ دم ہونے کے لیے دبئی ائرپورٹ پر جم کی سہولت بھی موجود ہے جو آپکو ورزش کی تمام سہولیات بھی موجود ہیں
دبئی ائرپورٹ پر وقت گزرانے اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے تمام طریقے موجود ہیں

مزیدخبریں