لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بدستور خشک سردی کا راج ہے، جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں آج بھی دھند نے ڈیرے ڈالے رکھ ہیں۔دسمبر کا تیسرا ہفتہ آگیا لیکن روایتی سردی نے انٹری نہ دی۔ باغوں کے شہر لاہور میں نکھری نکھری دھوپ رنگ بکھیر رہی ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلا م آباد میں بھی راتیں ٹھنڈی جبکہ دن کو سورج کی حکمرانی قائم ہے۔کراچی میں بھی موسم کا مزاج بدلا بدلا ہے ،آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر جنوبی پنجاب کے بعض علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملتان اور گردو نواح میں حدنگاہ پانچ سو میٹر ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔اگلے چوبیس گھنٹے کےد وران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ آج سب کم درجہ حرارت سکردو میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال،محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کردی
12:34 PM, 20 Dec, 2016