ملیریا ، ڈینگی کے بعد چکن گونیا نامی وبا ء نے تباہی مچادی،تعداد15سوسے تجاوزکرگئی

11:05 AM, 20 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد میں چکن گونیا نامی پر اسرار بیماری نے تباہی مچا دی ۔ مریضوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر گئی۔  وزیر اعلی سندھ نے ملیر اور سعود آباد میں پھیلنے والی پراسرار بیماری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کراچی کے علاقے ملیر میں پر اسرار بیماری نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتالوں کا رخ کرنے لگے ۔ سرکای اسپتالوں میں پندرہ سو سے زائد مریض داخل ہیں ،جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں مناسب سہولیات میسر ہی نہیں، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سندھ کے وزیرصحت سیکڑوں شہریوں کو لپیٹ میں لینے والی بیماری کو چکن گونیا ماننے کو تیار نہیں،سکندر مندھرو کہتے ہیں کہ یہ ایک پراسرا بیماری ہے جس نے ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے ۔ ادھر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملیر اور سعود آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بہتر انتظامات اور وزیر صحت کو دواؤ ں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پر اسرار بیماری کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ 

مزیدخبریں