اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ بوسنیا کے 3 روزہ دورے پر سراجیو پہنچ گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے جن میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات سمیت ثقافتی اور تعلیمی روابط کے فروغ پر غورکیاجائے گا۔وزیراعظم بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنماں اور ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے
نوازشریف بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور فارن ٹریڈ چیمبر اینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔وزیرا عظم نوازشریف بوسنیا کی قیادت سے دوطرفہ ددلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر بھی بات چیت کریں گے ۔
وزیر اعظم نواز شریف بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ بوسنیا کے 3 روزہ دورے پر سراجیو پہنچ گئے
10:26 AM, 20 Dec, 2016