بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ اورانتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

09:56 AM, 20 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا۔ احتجاج کے بعد ٹریفک کا نظام بحال ہو گیا۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلبا ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

دن بھر طالب علموں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل جا ری رہی اور کینال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ طالب علموں کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جمعہ کے روز وزیرتعلیم سے طلبہ کا پانچ رکنی وفد ملاقات کرے گا۔ 

مزیدخبریں