”ایک دن کمرے میں میری ساس بغیر بتائے آ گئی ،اور ہم ۔۔۔“مغربی بہوئیں اپنی ساسوں کی ہوش ربا داستانیں سنانے لگیں،

09:49 AM, 20 Dec, 2016

لندن:ساس بہو کے گلے شکوے ہر گھر کی کہانی ہے۔ پہلے تو جب دو عورتیں مل بیٹھتی تھی، اپنی بہوﺅں یا ساسوں کے لتے لیتی تھیں مگر اب ان کے لیے ایک ایپلی کیشن کی صورت میں انٹرنیٹ پر ایک سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔

اس ایپلی کیشن کا نام Whisperہے جہاں کئی بہوئیں اپنی ساسوں کے متعلق ایسے انکشافات کر رہی ہیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطا بق ایک لڑکی نے اپنی داستان غم سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میری ساس اس شادی پر خوش نہیں تھی چنانچہ اپنی ماتم کنائی ظاہر کرنے کے لیے وہ شادی میں سیاہ لباس پہن کر آ گئی۔ اس کا لباس دیکھ کر بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

“ ایک بہو نے لکھا ہے کہ ”میری ساس نے میری شادی کی انگوٹھی چوری کرکے بیچ ڈالی اور اس کی جگہ نقلی انگوٹھی لا کر رکھ دی کیونکہ اس کا خیال ہے کہ میں کسی ’اصلی‘ چیز کی مستحق نہیں ہوں۔“

میل آن لائن کے مطابق ایپ پر ایک بہو نے لکھا ہے کہ ”میری ساس ہماری شادی میں عروسی لباس پہن کر شامل ہوئی تھی اور اس نے تقریب میں شراب پی کر وہ اودھم مچایا کہ اس کے بیٹوں کو اسے سنبھال کر باہر لیجانا پڑا۔“ ایک خاتون نے بہترین موقع جانتے ہوئے اپنی سابق ساس اور نندوں کی برائی کر ڈالی، حالانکہ وہ اب طلاق یافتہ ہو چکی ہے۔

اس نے لکھا کہ ”میری اس شادی کو 27سال گزر چکے ہیں لیکن مجھے آج بھی یاد ہے کہ میری سابق ساس اور دونوں سابق نندیں شادی میں سفید لباس پہن کر آئی تھیں۔ یہ بہت تنک مزاجی اور بدلحاظی کا حامل رویہ تھا۔“ایک اور بہو نے لکھا ہے کہ ”ہم نے اپنی شادی کا خرچ خود اٹھایا تھا اور صرف اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو بلانا چاہتے تھے۔

 میری ساس نے شادی کے دعوت نامے کی کاپیاں کروا کے ان لوگوں کو بھیج دیں جنہیں وہ مدعو کرنا چاہتی تھی۔ آج بھی اس کی یہ حرکت سوچ کر مجھے غصہ آ جاتا ہے۔“ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ”میری ساس نہیں چاہتی تھی کہ میری اس کے بیٹے کے ساتھ شادی ہو، چنانچہ اس نے شادی کی تقریب کے دوران بھی اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا، اپنا ذہن تبدیل کر لو۔“

ایک بہو کا کہناتھا کہ اسکی ساس کو بن بتائے کمرے میں داخل ہونے کی عادت ہے ۔ شروع شروع میں کئی بار ایسا ہوا کہ وہ اور اسکا شوہر کمرے میں ازداوجی تعلقات میں مصروف ہوتے ہیں کہ ان کی ساس آ جاتی ہے ، جس سے اسے اور شوہر کو بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ اب ہم نے کمرے کی کنڈی لگا کر بیٹھنا شروع کر دیاہے ۔

مزیدخبریں