دمشق :شام کے وسطی شہر تدمر کے قریب داعش نے حملے کیے ہیں جس میں 20شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق حمص صوبے میں تیفور ائیرپورٹ پر حملوں میں شامی فوجی اور حکومت کے حامی 20 جنگجو مارے گئے ہیں۔
آبزرویٹری نے بتایا کہ ائیرپورٹ کے قریب ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں شامی فوج کے دو اعلیٰ افسران ہلاک ہوگئے تھے۔آبزرویٹری کے سربراہ نے بتایا کہ داعش نے حکومتی افواج پر کامیاب حملے کئے ہیں اور لڑائی تاحال جاری ہے۔
شام ،تدمر میں داعش کا حملہ20شامی فوجی ہلاک
08:56 AM, 20 Dec, 2016