سٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

سٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:سول جج اسد اللہ نے بیٹیوں کا خرچہ نہ دینے پر مشہورکامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے بیلف کو حکم دیا کہ طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے 20دسمبر پیش کیا جائے ۔

سول جج اسد اللہ کی عدالت میں عاصمہ ریاض نے 3سالہ صفہ اور 5سالہ مروا کے ہمراہ خرچہ نہ دینے پر دعویٰ دائر کررکھاہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو خرچہ دینے کا حکم دیا لیکن انہیں 15ہزار روپے فی کس ادانہیں کیاجارہا ہے،مہنگائی کے اس دورمیں وہ بچیوں کوکیسے پالے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طارق ٹیڈی لاکھوں روپے کما رہا ہے.

لیکن بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا، عدالت نے طارق کو طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہواجس پرعدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔