پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کرلیا

پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد:پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی کے معاملے پر بلاول بھٹونے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق  اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ، لاہور کی تنظیم کے لئے شاٹ لسٹ کیے گئے 16 نام بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد میں ہوگا، جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔

اجلاس میں پنجاب کی قیادت کی مشاورت سےلاہورکی تنظیموں کے عہدیداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

مصنف کے بارے میں