لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل کر دیا گیا۔کونسل کے مطابق ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔ایونٹ کی میزبانی کے فرائض بنگلہ دیش سرانجام دے گا۔
آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں شیڈولڈ ہے۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک منعقد ہو گا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔ بنگلہ دیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔