بجلی کے بلوں میں ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ دو ماہ کا ہے ،اس کے بعد بہت بڑا سولر پروگرام لا رہے ہیں: مریم نواز

08:21 PM, 20 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ دو ماہ کا ہے ،اس کے بعد بہت بڑا سولر پروگرام لا رہے ہیں۔لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے بلوں میں ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ دو ماہ کا ہے ،اس کے بعد بہت بڑا سولر پروگرام لا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 25 ارب روپے سے سکالر شپ اسکیم شروع کررہے ہیں، 30 ہزار کو بائیکس  دے رہے ہیں، الیکٹرک بائیکس سے طلبہ کو سکول، کالج اور یونیورسٹی جانے میں آسانی ہو گی جب کہ 61 بسیں ان تحصیلوں میں دے رہے ہیں جہاں سکول بسیں نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول پر پیسے خرچ کرنا، ہیلی کاپٹرز، جہازوں، گاڑیوں کے قافلوں اور گھروں پر پیسے خرچ کرنا کیا بےوقوفی نہیں؟ عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ  پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں 45 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔

مزیدخبریں