امیر جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

08:01 PM, 20 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ   ”حق دو پاکستان کو“ تحریک کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ   ”حق دو پاکستان کو“ تحریک کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔
انہوں نےمزیدکہاکہ  28اگست کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز، حکمرانوں کی مراعات کے خلاف ملک گیر ہڑتال ہو گی، بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ   حکمران احتجاج روک سکتے ہیں، سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے، عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ریاست کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی۔

ان کاکہناتھا کہ  صوبہ کی گیس، معدنیات پر بلوچستان کے عوام کا ترجیحی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 30سالہ سیاست کے تجربہ کے باوجود بیٹی کو ساتھ بٹھا کر لوکل پولیٹکس کی، بجلی کی اصل لاگت کے مطابق قیمت کا تعین کر کے پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے، حکومت کو پرامن دھرنا کے بعد معاہدہ پر مجبور کیا، کسی صورت عوامی پریشر کم نہیں ہونے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم دھرنے بھی دے رہے ہیں اور احتجاج بھی کر رہے ہیں، وزیراعظم اعتراف کر رہے ہیں غریب آدمی بجلی کابل ادا نہیں کرسکتا، ہم نے حکومت کو بتایا ہے کہ بل کیسے کم ہوں گے۔

مزیدخبریں