راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دئیے گئے۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی۔
9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
پنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکلا صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔
واضح رہے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔