بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر سیاست سے گریزا ور حقائق  مسخ  نہ کریں: وزیر اعظم

05:53 PM, 20 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ   بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر سیاست سے گریزا ور حقائق  مسخ  نہ کریں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ   بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے پر سیاست سے گریزا ور حقائق  مسخ  نہ کریں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو بجلی یونٹ پر ریلیف دیا وہ پنجاب حکومت کا اپنا پیسہ ہے اس میں وفاق کا کوئی کردار نہیں، باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح چند روز قبل پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 500 یونٹ تک صارفین کو دو ماہ کے بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا جس کے لیے انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے مختص کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ریلیف کے متعلق منفی باتیں سننے کو ملیں، کے پی کے وزیر نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کو ریلیف دیا یہ کتنی زیادتی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر ہے جو کہ 38 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے گیارہ فیصد پر آچکی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا، آئی ایم ایف کو دیے آمدنی اور ٹیکسوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا، پاور سیکٹر میں نقصانات میں کمی لانی ہوگی۔

مزیدخبریں