نارووال:وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند کردیاگیا ہے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔
نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا۔ 2020 میں ریفرنس دائر کیا اور 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔