منکی پاکس  کی روک تھام ، ایئرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری

04:27 PM, 20 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:منکی پاکس  کی روک تھام کےلیے  ایئرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ منکی پاکس کے پھیلا ئو کے پیش نظر پاکستان میں مختلف حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق درآمد اشیاء کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے ہمراہ بارڈر ہیلتھ حکام جانچ پڑتال کرسکتے ہیں،  پاکستان آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل اسکریننگ ہوگی اور ہوائی جہازوں کو لازمی ڈس انفیکٹ کیا جائے جب کہ تمام ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ سول ایوی ایشن پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ایئر لائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ اے ایس ایف ایئر پورٹس پر قائم آئسولیشن ایریاز پر سکیورٹی فراہم کرے گا،  ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کو آن آرائیول ویزا جاری نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں