اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کاکہنا تھا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب میں کہاکہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے۔
وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے حکومت نے نئے پلانٹس لگائے، صارف پر اس وقت بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے فی یونٹ ہے، غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کر رہی تھی وہ انہوں نے کر دی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 29 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت بہت سارے انڈسٹری والے اپنی ملوں کو چلانے کیلئے گیس خرید رہے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ گیس کو ضائع کرنے والا طریقہ کھانا بنانا، پانی گرم کرنا اور ہیٹر چلانا ہے، سردیوں میں حکومت عوام کو فائدہ مند پیکیج دے گی۔