اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی ہے اور اب الیکشن 9 اکتوبر 2024 کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے ہرممکن سہولت کے لیے تاریخ بڑھائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ 28 اگست تک بڑھادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانےکا اعلان کیا گیا تھا اور بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ آج ختم ہورہی تھی۔