راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی،بنگلہ  دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے: شان مسعود

راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی،بنگلہ  دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے: شان مسعود

راولپنڈی :قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کاکہنا ہےکہ را ولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی،بنگلہ  دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔


شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی،بنگلہ  دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ٹیم میں 6 کوالٹی فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں عامر جمال ہمارے لیے بہترین ہتھیار ثابت ہوئے، انہوں نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایک باؤلردوسرے سے بہتر ہے، ہمیں کنڈیشنز کے لحاظ سے باؤلر کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔ 


شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اپنے ہوم میچز کو جیتنا ہے، محمد ہریرہ گزشتہ کئی سال سے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم نے امام الحق کی جگہ محمد ہریرہ کو اوپننگ کرانے کا سوچا ہے، صائم ایوب بھی ابھی فارم میں ہیں۔

مصنف کے بارے میں