راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا. آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تھے۔
اس آپریشن میں 3 دہشتگرد زخمی بھی ہو ئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔