پاکستان کا  زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا  زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ  زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تربیتی تجربہ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز کی تصدیق، مختلف آلات  اور مختلف سب سسٹمز کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف اورعسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر متعلقہ  ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

مصنف کے بارے میں