شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 281 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج   سے شروع ہو گا

11:18 AM, 20 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: برصغیر  کے صوفی بزرگ  شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 281 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج   سے شروع ہو گا،سندھ سمیت ملک بھر سے مریدین عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ 

گورنر سندہ کامران ٹیسوری دس بجے صبح  بھٹ شاہ میں  درگاہ بھٹائی پہ پہنچ کر  تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کاافتتاح کریں گے۔تمام اداروں نے انتظامات مکمل کر لیے، پولیس اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر نگرانی محکمہ ثقافت نے عرس کے 3 روزہ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی صوبائی وزیر کلچر سید ذوالفقار شاہ کے ہمراہ دن کو ایک بجے درگاہ بھٹائی پر حاضری دیں گے  جبکہ  سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی بھی کل  درگاہ بھٹائی پر حاضری دیں گے ،عرس کے آخری روز وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

  بھٹ شاہ میں کلچرل ولیج کا افتتاح کریں گے، جہاں دستکاری کے 40 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں، شاہ کے باغ میں 45 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ایچ ٹی سورلی ہال میں سگھڑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 250 کے قریب سگھڑ لوک ادب کی مختلف اصناف پر اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔

 صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری کلچر خیر محمد کلوڑ اور ڈی جی کلچرمنور مہیسر بھی ہمراہ ہوں گے، محکمہ سپورٹس کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری سپورٹس جلال الدین مہر کے احکامات پر ڈی ڈی او سپورٹس حیدرآباد مریم کیریو کی نگرانی میں میلے کے تینوں روز ملاکھڑو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر بالخصوص سندھ سے ملھ پہلوان زور آزمائی کریں گے۔

مزیدخبریں