بل  پاس کرنے کاایک ہی طریقہ ہے ، بل جوائنٹ سیشن میں جائے گا، جوائنٹ سیشن سے دوبارہ صدر کے پاس جائے گا،صدر نے دستخط نہیں کیے تو 10دن بعدقانون بن جائےگا: سید علی ظفر

11:13 PM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر سید علی ظفرنے کہا ہے کہ اگرصدرمملکت بل پر دستخط نہ کریں تو وہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئےکہاکہ  ا گرصدرمملکت بل پر دستخط نہ کریں تو وہ قانون نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا  کہ بل جب صدر کے پاس آتا ہے تو صدر دستخط کرتا ہے یا اسے ریجیکٹ کرتا ہے۔


انہوں نے کہا ہے صدر نے دستخط نہ کیے تو بل دوباہ جوائنٹ سیشن میں جائے گا، جوائنٹ سیشن میں جانے کے بعد بل دوبارہ صدر مملکت کے پاس جاتا ہے، صدر مملکت نے بل پر دستخط نہ کیے تو 10دن بعد وہ قانون بن جاتا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے جب تک دستخط نہیں ہوتے قانون نہیں بنتا، بل کو پاس کرنے کاایک ہی طریقہ ہے کہ بل جوائنٹ سیشن میں جائے گا، جوائنٹ سیشن سے دوبارہ صدر کے پاس جائے گا،صدر نے جوائنٹ سیشن کے بعد دستخط نہیں کیے تو 10دن بعدقانون بن جائےگا۔

مزیدخبریں