ایشین والی  بال چیمپئن شپ : پاکستان  نے  بنگلہ دیش کو شکست دےدی،ا گلی فتح  گروپ میں ٹاپ پوزیشن  دلادے گی 

09:39 PM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ارومیہ :ایران میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دے کر پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرلیا ۔بنگلہ دیش کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ناک آؤٹ راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئی جبکہ پاکستان کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی ہوگئی ہے۔

ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ کے گروپ ایف میں بنگلا دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان کاسکور 16-25، 14-25 اور 21-25 رہا، پاکستان نے 0-3 کی برتری سے میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان ٹیم کا اگلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کل  کھیلا جائے گا۔جنوبی کوریا سے میچ جیتنے پر پاکستان اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گا۔

مزیدخبریں