پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی  سے بھاری مقدار میں منشیات  کی سمگلنگ ناکام بنا دی

09:05 PM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

پسنی:پاکستان کوسٹ گارڈز نے  پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے  منشیات برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات  کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

علاقہ کمانڈر نے آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل سرچ پارٹیاں تشکیل دی گئیں تھیں ۔دوران سرچ پسنی کے علاقے کلانچ میں جھاڑیوں اور زیر زمین چھپائی گئی1488کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔

یہ منشیات راتوں رات  سمندر کے ذریعے بیرون ملک سمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83ملین ڈالر  کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس بروقت اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔ 

مزیدخبریں