اپنے سٹاف پر الزامات صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں، صدر عارف علوی کی دستخط نہ کرنے بارے وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق : نیئر بخاری

 اپنے سٹاف پر الزامات صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں، صدر عارف علوی کی دستخط نہ کرنے بارے وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق : نیئر بخاری

اسلام آباد :  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  سید نیئر بخاری کاکہنا ہے کہ  عارف علوی جھوٹے گروہ کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آلہ کاری ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ    عارف علوی جھوٹے گروہ کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آلہ کاری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ   اپنے سٹاف پر الزامات صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں، صدر عارف علوی کی دستخط نہ کرنے بارے وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آئین کے تحت صدر مملکت نے بلز  منظور کیے اور نہ ہی اعتراض کئے، پارلیمنٹ سے منظور کردہ بلز محدود مدت ختم ہونے کے بعد نافذالعمل ہوجاتے ہیں۔ عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کرکے گھناؤنی سازش کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی کا ٹویٹ انکی ذہنی صورت حال پر سوالیہ نشان ہے۔پیپلز پارٹی صدر مملکت عارف علوی کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں