صدر کا سٹاف وضاحت دے یہ کہنا ہمارے اختیار میں نہیں ، صدر کا عملہ انکے احکامات نہیں مان رہا تو اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا:نگران وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی 

06:24 PM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:نگران وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کاکہنا تھا کہ  صدر کا سٹاف وضاحت دے یہ کہنا ہمارے اختیار میں نہیں ، صدر کا عملہ انکے احکامات نہیں مان رہا تو اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ا نہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ صدر کا سٹاف وضاحت دے یہ کہنا ہمارے اختیار میں نہیں ، صدر کا عملہ انکے احکامات نہیں مان رہا تو اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ  اگر میں آئین ، عوام کیخلاف کام کروں تو عوام سے بھی معافی مانگوں گا۔


میرے علم میں نہیں صدر کس سے معافی مانگ رہے ہیں۔ صدر ممللکت کے دفتر کا ریکارڈ قبضے میں لیں تو یہ افسوسناک ہوگا ،ہم قطعی صدر مملکت کے دفتر کا ریکارڈ اپنے قبضے میں نہیں لیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ صدر مملکت کی منشا اور خواہش کیا ہے وہی بہتر جانتے ہیں۔صدر مملکت کے ٹوئٹ سے ایسا لگا کہ کوئی بھونچال آنے والا ہے ، میں صدر مملکت سے کہنا چاہتا ہوں کوئی بھونچال نہیں آرہا۔

مزیدخبریں