لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے حوالے سے ٹویٹ کے بعد ٹؤیٹر (ایکس) پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض سینئر صحافیوں کی رائے قارئین کی نظر کرتے ہیں۔
سینئر صحافی وجاہت اللہ خان نے ٹویٹ کیا کہ " صدر مملکت نے جو کیا ہے ۔یہ کام کوئی ماہر ڈینٹسٹ ہی کر سکتا ہے۔"
صدر مملکت نے جو کیا ہے ۔یہ کام کوئی ماہر ڈینٹسٹ ہی کر سکتا ہے۔
— Wusat Ullah Khan (@WusatUllahKhan) August 20, 2023
منقول
خاتون اینکر کرن ناز نے لکھا کہ " ممکن ہے کچھ دیر میں پی ٹی آئی سینیٹرز کا بیان بھی آجائے کہ جس وقت یہ بل سینیٹ سے منظور ہورہا تھا ہم منہ اُدھر کئیے بیٹھے تھے ہمارا منہ اِدھر کروائے بغیر ہی بل منظور کرلیا گیا"
ممکن ہے کچھ دیر میں پی ٹی آئی سینیٹرز کا بیان بھی آجائے کہ جس وقت یہ بل سینیٹ سے منظور ہورہا تھا ہم منہ اُدھر کئیے بیٹھے تھے ہمارا منہ اِدھر کروائے بغیر ہی بل منظور کرلیا گیا۔جس وقت رضا ربانی اس بل پر اعتراض اٹھا رہے تھے۔ہمارے پچیس کے قریب سینیٹرز دعائے خیر میں مشغول تھے۔جس وقت…
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) August 20, 2023
سینئر صحافی اور اینکر پرسن نصرت جاوید نے سوال کیا کہ "میں جب پیر کو سو کر اٹھوں گا تو کیا ڈاکٹر عارف علوی صدر ہوں گے؟"
Will Arif Alvi be still the President of Pakistan when I wake up Monday morning?!
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) August 20, 2023
سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ " یہ کیسے ممکن ہے کہ معزز صدر کو بل کی منظوری یا تحریری مشاہدات کے ساتھ پارلیمنٹ کو واپس کرنے کے طریقہ کار کا علم نہ ہو؟ اگر صدر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسے واپس کر دیا تو تحریری مشاہدات کہاں ہیں؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔"
How is it possible that the honourable president doesn’t know the procedure of assent of the bill or returning it back to the parliament with written observations? If President claims he returned it, where are written observations? It must be investigated. pic.twitter.com/lk5iFtCqiD
— Asma Shirazi (@asmashirazi) August 20, 2023
اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لکھا کہ" یہ انتہائی سنگین بیان ہے جس کے اثرات گھمبیر ہو سکتے ہیں۔ لیکن چند سوالات کے جواب آنا لازم ہیں۔ صدر کا آفس تمام مسلح افواج کا کمانڈر ان چیف کا آفس ہوتا ہے۔ کیا صدر صاحب نے بلز پر دستخط کیے یا نہیں؟
یہ انتہائی سنگین بیان ہے جس کے اثرات گھمبیر ہو سکتے ہیں۔ لیکن چند سوالات کے جواب آنا لازم ہیں۔ صدر کا آفس تمام مسلح افواج کا کمانڈر ان چیف کا آفس ہوتا ہے۔ کیا صدر صاحب نے بلز پر دستخط کیے یا نہیں؟ اگر دستخط کیے اور پھر دونوں بل واپس لینے کو کہا تو الگ معاملہ ہے؛ اور اگر دستخط صدر… pic.twitter.com/7i2RhLNUIn
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 20, 2023
سینئر صحافی فخر درانی نے کہا کہ " لگتا ہے صدر علوی کیلئے کل (ہفتے کو) لگایا جانے والا روٹ آخری نہ ہو"
لگتا ہے صدر علوی کے لیے کل لگایا جانے والا روٹ کہیں آخری ہی نہ ہو۔ کہیں انکے روٹ میں پھنسے کسی غریب کی آہ ہی نہ لگ گئی ہو۔
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) August 20, 2023
سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ "صدر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سچ بول رہے ہیں۔"
صدر کو ثبوت کے ساتھ ثابت کرنا ہو گا کہ وہ سچ بول رہے ہیں اگر انکے دستخط کے بغیر کسی بل کو قانون بنایا گیا ہے تو پھر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ یہ ریاست ، آئین اور پارلیمنٹ کی توہین ہے https://t.co/W9a14NjeTT
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 20, 2023
اس کے علاوہ بھی ٹویٹر پر صحافی و سیاست دان مطالبہ کر رہے ہیں کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اس کی تحقیقات کی جائے۔ صدر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔