آئی فلو کے مریضوں میں اضافہ، چھوٹے بچوں کے سکول ایک ہفتے کے لیے بند

04:59 PM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ناگالینڈ : بھارت میں آئی فلو کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے سکول ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

بھارت میں آئی فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس وجہ سے  بھارت کی متعدد ریاستوں جس میں  ناگا لینڈ کے شہر دیما پور میں ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے بچوں کے سکولوں کے حوالے سے  یہ انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے کہ  ان کے سکولوں کو ایک ہفتے اکیس سےچھبیس اگست تک بند کردیاجائے تاکہ بچے اس مرض سے جس قدر ہوسکے محفوظ رہ سکیں۔

ناگالینڈ ،دیماپور کی ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ  چھوٹے بچوں میں آئی  فلو کے مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور سکو ل میں بچے ایک دوسرے  سے گھل مل جاتے ہیں اور وبائی مرض کاشکار بھی ہورہے ہیں اسی وجہ سے فیصلہ کیاگیا ہےکہ ان کو گھر میں ہی رہنے دیا جائے۔

دیما پور محکمہ صحت کے مطابق  جولائی میں لگ بھگ 700 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں اور اگست میں بھی یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔  آئی فلو چونکہ وائرل انفیکشن ہے اس وجہ سے لوگ اس وجہ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور اس کے جلد بہتر ہونے کا واحد حل  علاج ہے۔  

مزیدخبریں