میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس بھجوائے لیکن عملے نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی: صدر عارف علوی کا انکشاف

01:57 PM, 20 Aug, 2023

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے اور انہیں بغیر دستخط واپس بھجوایا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ گواہ ہے میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔

https://twitter.com/ArifAlvi/status/1693182548644647341

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جاچکے ہیں اور یقین دلایا گیا کہ وہ جاچکے ہیں تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا اور گڑ بڑ کی۔ جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے، وہ  انشاء اللہ مجھے معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس بل کے ذریعے متاثرہوں گے۔

مزیدخبریں