اسلام آباد : سابق کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی 79 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجر اور دیگر کئی عہدوں پر بھی کام کیا تھا۔
مرحوم نوشاد علی کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ سابق آئی سی سی امپائر بھی رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور پی سی بی کے ارکان و ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔