"لڑکی سے شادی کون کرے گا؟ لڑکی پرتشدد، دیور سے افیئر،گھرسے بھاگ جانا " یہ کہانیاں آج کل کی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی: ثروت گیلانی

11:14 AM, 20 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : فلم، ٹی وی اور ویب سیریز کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ثروت گیلانی نے پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرےگا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے۔‘

  

سیاست میں آنے کے سوال پر ثروت گیلانی نے کہا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں۔ مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنائیں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گیں۔

ثروت گیلانی نے جوائے لینڈ پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جوائے لینڈ جیسی اسکرپٹ گزشتہ 20 سالوں سے پڑھی، فلم کی کہانی بہت زبردست تھی، جہاں اندرون لاہور کے چھوٹے سے گھر کی باتیں بتائی گئی ہیں جو ہم معاشرے میں روزانہ دیکھتے ہیں لیکن اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے فلموں میں آئٹم سانگ کرنے کے سوال پر کہا کہ صرف لڑکیاں ہی کیوں آئٹم نمبر کرتی ہیں، لڑکوں سے بھی آئٹم سانگ کروائیں ہم بھی خوشی خوشی دیکھیں گے۔

مزیدخبریں