این اے 245 میں ضمنی انتخاب، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

11:54 PM, 20 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے ۔

ایم کیوایم ،پی ایس پی ،تحریک انصاف ،آزاد امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 15 امیدوار مد مقابل  ہیں ۔نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، 2 روز کے لئے حلقہ میں فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔ 

کراچی میں حلقہ این اے 245 پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جا ری رہے گی۔ پورے حلقے میں 263 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

 انتخابات کے لیے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی کے انتظامات فول پروف کئے گئے ہیں۔ ،  حلقے میں 263 پولنگ اسٹیشن پر 2 ہزار 6 سو 30 اہلکار سیکورٹی دینگے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال پر ریپیڈ رسپانس دیا جائے گا ،ہم الیکشن کمیشن کی ڈائریکشن پر سیکیورٹی اقدامات کررہے ہیں  تاکہ کوئی  ناخوشگوار واقعہ پیش ناآسکے۔

حلقے میں پانچ لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ 1048 پولنگ بوتھ ہونگے ، ہر پولیسنگ اسٹیشن پر دس پولیس آفیشلز کے ساتھ نفری لگائی جائے گی ۔ مجموعی طور پر پولیس کے 2 ہزار 630 اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ، کوئی بھی  واقعہ رونما ہونے کی صورت میں دو سسٹم بنائے ہیں ۔ ہر کچھ فاصلے پر کیو آر ایک کے جوان موجود  ہونگے ،110 عمارتوں پر 110 موبائلز ہونگی ،ہر ایس پی اپنے علاقے میں نفری  سمیت موجود ہوگا جبکہ  علاقہ ایس ایچ او اور دیگر افسران گشت پر ہونگے۔

 حلقے میں زیادہ تر علاقہ جمشید، چنیسر اور گلشن ٹاون کا ہے ۔ رینجرز اور پولیس کے ہمراہ  جمعہ کو بھی فلیگ مارچ کیا گیا تھا ،ہفتے کو بھی این اے 245 میں رینجرز کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا گیا ،  50 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز بھی  تعینات ہوگی۔

مزیدخبریں