پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا 

11:54 PM, 20 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

روٹرڈیم:پاکستان اور نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی ۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں سیریز کلین سویپ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزیدخبریں