فوج سے درخواست کرتا ہوں موجودہ حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائے:شیخ رشید 

08:39 PM, 20 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج سے درخواست کرتا ہوں کہ موجودہ حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے ۔ عمران خان پر مشکل وقت آیا ہے ہر شخص کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے شیخ رشید نے کہا کہ  عوام کو سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،ان چوروں سے جان نہ چھڑائی تو ملک ڈوب جائے گا ۔ میں نے جوانی کے 10سال قید میں گزارے ۔16بار وزیر رہےلیکن کسی غریب کو پارلیمنٹ جاتے  نہیں دیکھا ۔ واحدسیاسی ورکرہوں جس نے حلقےمیں4ویمن یونیورسٹیاں بنوائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیغام دینا چاہتا ہوں اگر اب بھی چوروں سے جان نہ چھڑانی تو ملک ڈوب جائیگا۔ عمران خان پر امتحان کا وقت آیا ہے۔آج کا سچ عمران خان ہے اس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں