راولپنڈی: آرف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورت حال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے، فوج ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے، پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔