اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔ انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں رشدی کی بات کی۔