شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی: شیخ رشید

شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ عوام اسلام آباد ریلی اور لیاقت باغ پہنچیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔ عوام عمران خان کی کال پر شام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دئیے ہیں۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ آج 3 بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا، شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔ کل لیاقت باغ میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔‘ 

مصنف کے بارے میں