مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کر دی

مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کر دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری مونس الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 منڈی بہاؤالدین سے بطور پی ٹی آئی امیدوار انتخابات لڑنے سے متعلق دعویٰ کرنے والا خط جعلی ہے۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا’ میرے وزیراعظم صرف عمران خان ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا بہت ہی شاندار تجربہ رہا، مگر یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔‘ 


 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے مبینہ طور پر مونس الٰہی کو اس حلقے سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا کہ مونس الٰہی پاکستان مسلم لیگ (ق) سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے ان افواہوں کی تردید کر ی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں