افغانستان معاملے پر نظراندازی کے بعد بھارت کی دوڑیں لگ گئیں

10:38 PM, 20 Aug, 2021

دوحہ :افغانستان ایشو پر بھارت کی تنہائی نے مودی کو پریشان کر کے رکھ دیا ،پوری دنیا میں اس وقت افغانستان ایشو سے متعلق تمام ممالک ڈسکس کر رہے ہیں لیکن ایک بھارت اس وقت تنہا ہے جس کی کوئی سن نہیں رہا ۔

ایسے میں اپنی تنہائی دور کرنے کیلئے بھارتی وزیر خارجہ بن بلائے مہمان بن کر قطر روانہ ہو گئے ،افغانستان معاملے پر نظراندازی کے بعد بھارت کی دوڑیں لگ گئیں ،بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر   قطری ہم منصب سے ملاقات کے لیے قطر پہنچ گئے ۔

ذرائع قطری میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں  افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ۔

مزیدخبریں