گریٹر اقبال پارک ،خاتون عائشہ اکرم نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ,شناخت ہوگئی

07:38 PM, 20 Aug, 2021

لاہور :گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے بعد ایس پی سٹی انویسٹی گیشن نے عائشہ اکرم کا بیان ریکارڈ کر لیا ،اٹھائیس افراد کی شناخت ہوگئی ۔

ذرائع سی آئی اے کے مطابق اب تک واقعہ میں ملوث 28 افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے ،گرفتار ہونےو الے اٹھائیس افراد سے تفتیش جاری ہے ،انہوں نے کہا مزید افراد کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفیشی ٹیم کی جانب سے متاثرہ خاتون عائشہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے ،بیان میں خاتون نے واقعہ کی تفصیلات اور اپنے ساتھیوں کے بارے میں بتایا،پولیس کے مطابق خاتون کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔


ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کے پاس ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا ،اس موقع پر ایس پی سٹی انویسٹی گیشن اور انچارج انویسٹی گیشن بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں