لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بلڈنگ کی دیوار جھگیوں پر گرنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بلڈنگ کی دیوار گرنے کے بعد جھگیوں پر گرگئی جس سے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دو سالہ نیہا اور اسکے 40 سالہ والد امانت کی موت کی تصدیق کر دی۔جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ فرح بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صدرہ، شبان ،اقرا اور خالد شامل ہیں۔