کیلی فورنیا :گلوکارہ برٹنی سپیرز کا اپنے سٹاف ممبر سے جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد مقامی پولیس نے گلوکارہ سے تحقیقات کیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز گلوکار ہ برٹنی سپیئرز کا اپنے سٹا ف ممبر سے جھگڑا ہوا جس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں کی گئی جس کے بعد اس واقعہ کی انکوائری ہوئی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ پراسیکوٹر آفس کے حوالے کردی ہے ۔
گلوکارہ کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور معاملے کو بہت جلد رفع دفع کرلیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ اس جھگڑے میں کسی کو کوئی زخم نہیں آیا اور نہ ہی یہ کوئی ایسا اہم معاملہ تھا ۔
یا د رہے کہ برٹنی سپیئرز کچھ دن قبل ہی اپنے والد کی کفالت سے آزاد ہوئی ہیں ۔ برٹنی سپیئرز کو چند سال قبل دماغی مسائل کی وجہ سے عدالت نے ان کے والد کو ان کا نگران مقررکردیا تھا اور وہ اپنے والد کی اجازت کے بغیر اپنی ہی کمائی ہوئی دولت خرچ نہیں کرسکتی تھیں ۔
حکام کے مطابق گلوکارہ برٹنی سپیرز نے اپنے سٹاف ممبر سے جھگڑا کیا اس دوران ا س کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی لیکن اس کی شکایت پر برٹنی سپیرز کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔