اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چلتی ٹرین سے گرنے والے شخص کی جان بچانے پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جمال کلہوڑو نے پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کی۔ قرآن کریم میں ہے کہ جس شخص نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔
یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے سے بچایاتھا۔
وزیراعظم نے سپاہی کی بہادری کو سراہتے ہوئے لکھا تھا ’’یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابل تحسین ہے‘‘۔