گریٹراقبال پارک میں خاتون  سے دست درازی کے واقعہ میں اہم پیش رفت 

04:54 PM, 20 Aug, 2021

لاہور :گریٹراقبال پارک میں خاتون  سے دست درازی کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،انویسٹی گیشن پولیس نے کیس میں مزید 4 دفعات کا اضافہ کردیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کیس میں خاتون کو حبس بجا میں رکھنا ،ڈکیتی اور خاتون سے بدسلوکی کرنے کی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں دفعات کا اضافہ ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لیے کیا گیا ۔

کیس میں جن چار دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں 395 509 ، 509 ٹو اور 342 شامل کی گئی ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں دفعات کا اضافہ ملزمان کو سزائیں  دلوانے کے لیے کیا گیا ۔

واضح رہے اس سے قبل گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعہ پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے ،آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لاری اڈا  کومعطل کیا،معطلی کا نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب نے جاری کیا۔

مزیدخبریں