ممبئی : بھارت میں شادی کے موقع پر دلہا کو " پیٹرول " کی سلامی دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے ۔
تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔
Comedian #Mayilsamy gave #Petrol as a gift to newly wed couple. pic.twitter.com/N3n3xGt2Li
تامل فلموں کے کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیل سیمی نے دُلہا دُلہن کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔