عالمی برادری  افغانوں کی فلاح و بہبود  کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،شاہ محمود قریشی

03:48 PM, 20 Aug, 2021

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ ڈنمارک جیب کوفوڈ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی بدلتی صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستان افغانستان سے ڈینش شہریوں کے انخلا میں معاونت کر رہا ہے ،پاکستان جانتا ہے مستحکم افغانستان خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دنیا  افغانستان میں  تبدیل شدہ حقائق کا ادراک رکھتی ہے، پاکستان بھی چاہتا ہے افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلے میں عالمی برادری افغانوں کی فلاح و بہبود  کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لیے کوشش کرنی چاہیے ،مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے خود کرنا ہے،افٖغانستان ایشو کی آر میں کچھ ممالک نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،اس وقت عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو اور قیام کے لیے آگے آنا چاہیے ۔

مزیدخبریں