اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری تبدیل ،اُن کی جگہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ ہوں گے ۔
میڈٰیا رپورٹ کے مطابق زاہد حفیظ چودھری اب آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ زاہد حفیظ کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا ۔
اپنے بیان میں زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ افغانستان میں پُرامن انتقال اقتدار کے حامی ہیں ، افغان وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ، افغان وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، وزیر خارجہ جلد افغانستان کے قریبی ممالک کا دورہ کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان ترجمان کا دہشت گردی روکنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے ، افغانستان میں افغانوں کی نئی حکومت آنی چاہئے ۔